اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کی رجسٹریشن کی 15دسمبر تک بڑھانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینا ہے، حکومت عوام کے ایشوز کو حل کررہی ہے، ہاوسنگ کے شعبہ کو وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق آگے لیکر جارہے ہیں۔ یہ بات …
نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کی رجسٹریشن کی 15دسمبرتک بڑھانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینا ہے، وزیرمملکت ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کی رجسٹریشن کی 15دسمبر تک بڑھانے کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع دینا ہے، حکومت عوام کے ایشوز کو حل کررہی ہے، ہاوسنگ کے شعبہ کو وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق آگے لیکر جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ”اے پی پی” سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی توقعات کے مطابق پالیساں بنارہی ہیں جس کے فوائد عوام کو حاصل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا نیاپاکستان ہاوسنگ کا مقصد بے گھر اور ضرورت مند افراد کو آسان اقساط پر گھر کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا دیرنیہ مسئلہحل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو جس طرح عالمی فورمز پر اجاگر کیاہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔








