نیا پاکستان ہاﺅسنگ سیکم کے پچاس لاکھ سے زائد فارم جاری

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جمعرات تک نیا پاکستان ہاﺅسنگ سیکم کے پچاس لاکھ سے زائد فارم جاری کیے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے نادرا کے ایک آفیسر نے بتایاکہ لوگ اس پراجیکٹ میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں اور نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے فارموں کے جمع کروانے کا عمل احسن طریقے سے جاری ہے۔انہوں …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جمعرات تک نیا پاکستان ہاﺅسنگ سیکم کے پچاس لاکھ سے زائد فارم جاری کیے ہیں۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے نادرا کے ایک آفیسر نے بتایاکہ لوگ اس پراجیکٹ میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں اور نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے فارموں کے جمع کروانے کا عمل احسن طریقے سے جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ فارم جمع کروانے کے عمل کو آسان بنایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ نادرا نے نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے موبائل رجسڑیشن سروس کی سہولت بھی شروع کی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جیسے ہی حکومت کی طرف سے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کیلئے موبائیل رجسڑیشن سروس شروع کی گئی ہے، رش میں کمی ہوئی ہے اور عوام کو فارم جمع کروانے کے عمل میں سہولت مل گئی ہے ۔انہوں نے کہا اس موبا ئیل سروس کے شروع کرنے کے پیچھے یہ بھی مقصد ہے کہ نیاپاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں دلچسپی لینے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اس کسیاتھ ساتھ ان کا قیمتی وقت بھی بچایاجائے۔

مزید خبریں