نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے، چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ جہاں پوری قوم کی آواز ہے، وہاں نیب افسران بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ قانون کے مطابق بلاامتیازاپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ جہاں پوری قوم کی آواز ہے، وہاں نیب افسران بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ قانون کے مطابق بلاامتیازاپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق، ریلوے سکھر ڈویژن کے افسران اور دیگر کے خلاف پاکستان ریلوے میں ٹنڈوآدم سے روہڑی سندھ میں ماڈرن کمپیوٹر بیسڈ انٹر لاکنگ سسٹم کی تنصیب میں مبینہ بدعنوانی، جنریٹر اور دیگر آلات کی پروکیورمنٹ میں خرد برد کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں