نیب راولپنڈی/اسلام آباد کے ریجنل بورڈ نے مضاربہ کیس میں مزید تین ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی/اسلام آباد کے ریجنل بورڈ نے مضاربہ کیس میں مزید تین ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی/اسلام آباد کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیر صدارت راولپنڈی بیورو میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، ڈائریکٹر جنرلز، تفتیشی افسران، لیگل کنسلٹنٹس اور متعلقہ افسران …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی/اسلام آباد کے ریجنل بورڈ نے مضاربہ کیس میں مزید تین ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی/اسلام آباد کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی زیر صدارت راولپنڈی بیورو میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اکاﺅنٹیبلٹی، ڈائریکٹر جنرلز، تفتیشی افسران، لیگل کنسلٹنٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ریجنل بورڈ نے میسرز اسلامک ٹریڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ راولپنڈی کے مالک مولانا عبداﷲ اور دیگر کے خلاف کیس میں ملزم عبدالحمید کے خلاف بدعنوانی کا ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ نیب کو انویسٹی گیشن سے معلوم ہوا کہ ملزم عبدالحمید نے دیگر ملزمان سے مل کر مضاربہ کے کاروبار کے تناظر میں بھاری رقم وصول کی اور 400.1 ملین روپے کی خوردبرد کی۔ نیب نے حال ہی میں مذکورہ ملزم کو گرفتار کیا جو نیب کی تحویل میں رہا اور بعد میں اسے اڈیالہ جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں