نیب راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں 269.61 ملین روپے کی بدعنوانی میں ملوث مفرور ملزم محمد عزیر شاہ کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں 269.61 ملین روپے کی بدعنوانی میں ملوث مفرور ملزم محمد عزیر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے گئے ملزم پر ریاض خان اور دیگر کے خلاف مضاربہ کیس میں اسلامی سرمایہ کاری کے تناظر میں لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹ مار کا الزام ہے۔ 113 متاثرین نے ملزم …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں 269.61 ملین روپے کی بدعنوانی میں ملوث مفرور ملزم محمد عزیر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے گئے ملزم پر ریاض خان اور دیگر کے خلاف مضاربہ کیس میں اسلامی سرمایہ کاری کے تناظر میں لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹ مار کا الزام ہے۔ 113 متاثرین نے ملزم کے خلاف نیب راولپنڈی سے رجوع کیا اور انہوں نے 269.61 ملین روپے کے کلیم داخل کرائے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے مضاربہ کے نام پر کاروبار کیلئے لوگوں کو بھاری منافع دینے کا لالچ دے کر سرمایہ کاری کیلئے رقم وصول کی لیکن ان کا کاروبار ناکام رہا اور لوگ اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گئے۔