نیب راولپنڈی نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سابق عہدیداروں کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کر دیا

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو ( نیب) راولپنڈی نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سابق عہدیداروں کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں بد عنوانی کا ریفرنس دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق صدر منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی رانا غلام فرید، سابق نائب صدر/جنرل سیکرٹری منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی سید عامر …

اسلام آباد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو ( نیب) راولپنڈی نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے سابق عہدیداروں کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں بد عنوانی کا ریفرنس دائر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق صدر منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی رانا غلام فرید، سابق نائب صدر/جنرل سیکرٹری منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی سید عامر حسین شاہ، جنرل سیکرٹری منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی مظہر حسین، سابق ایگزیکٹو ممبر /ممبر ڈویلپمنٹ کمیٹی منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی محمد اکرم اعوان، چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز سن شائن رئیل سٹیٹ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ محمدارشد اور پراپرٹی ڈیلر خوش نواز کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

مزید خبریں