نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا …

کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ کام، عزم اور ایمانداری کے علاوہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں تمام شعبوں کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کی جامع اور موثر حکمت عملی وضع کی ہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے اقدامات کے حوصلہ افزاءنتائج سامنے آئے ہیں جبکہ سزا کی شرح 76 فیصد ہے، یہ وائٹ کالر کرائم کے خلاف تفتیش میں نمایاں کامیابی ہے۔ نیب نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تمام مقدمات بالخصوص وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کیلئے فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ ادارہ جاتی خامیوں کا جائزہ لے کر نیب کے آپریشن پراسیکیوشن ہیومن ریسورس اینڈ ڈویلپمنٹ آگاہی و تدارک کو فعال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور سماجی استحکام کیلئے موثر احتساب کا نظام ضروری ہے۔ نیب کے اقدامات کی بدولت سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں شفافیت کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔

Leave a Reply