اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی نیلامی کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں چھ ایکڑ اراضی کیس شروع ہونے سے پہلے ہی فروخت کردی گئی تھی۔ اسحاق ڈار کے بینکوں کی رقوم پنجاب حکومت کے حوالے کر دی …
نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی نیلامی کےلئے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب )نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثوں کی نیلامی کے حوالے سے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی اسلام آباد میں چھ ایکڑ اراضی کیس شروع ہونے سے پہلے ہی فروخت کردی گئی تھی۔ اسحاق ڈار کے بینکوں کی رقوم پنجاب حکومت کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نیب کے تفتیشی افسر نادر عباس نے اسحاق ڈار کے اثاثوں کی نیلامی سے متعلق پیش رفت رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اسلام آباد میں چھ ایکڑ اراضی کیس شروع ہونے سے پہلے ہی فروخت کردی تاہم سابق وزیر خزانہ، ان کی بیوی اور بیٹے کے تین پلاٹوں کی قرقی سے متعلق تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرادی گئی۔








