اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمرالزمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے جس سے مستحق لوگوں کو اپنے حقوق سے محروم ہونا پڑتا ہے ‘ نیب کو فعال بنانے کیلئے موجودہ انتظامیہ کے دور میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جس کے شاندار نتائج آئے ہیں اور نیب موثر انداز میں ملک …
نیب چیئرمین قمرالزمان چوہدری کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمرالزمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے جس سے مستحق لوگوں کو اپنے حقوق سے محروم ہونا پڑتا ہے ‘ نیب کو فعال بنانے کیلئے موجودہ انتظامیہ کے دور میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جس کے شاندار نتائج آئے ہیں اور نیب موثر انداز میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سرگرم ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب افسران محنت سے کام کررہے ہیں جو قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب افسران پر قوم کو فخر ہے کہ وہ اپنے فرائض پیشہ ورانہ انداز میں اور قانون کے مطابق شفافیت پر عمل کرتے ہوئے ادا کررہے ہیں۔نیب نے گزشتہ3 سال کے دوران لوٹے گئے50 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ ایک نمایاں کامیابی ہے کیونکہ گزشتہ3 سال کے مختصر عرصہ کے دوران پاکستان کے کسی اور انسداد بدعنوانی کے ادارے نے اتنی بڑی رقم برآمد نہیں کی۔








