نیب کی شہباز شریف سے متعلق پریس ریلیز جاری کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) نیب نے شہباز شریف سے متعلق پریس ریلیز جاری کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے متعلق کوئی پریس ریلیز آ ج جاری نہیں کی۔ نیب ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا نیب سے متعلق بے بنیاد خبریں اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں چلانے سے گریز کرے،نیب سے متعلق …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) نیب نے شہباز شریف سے متعلق پریس ریلیز جاری کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے شہباز شریف سے متعلق کوئی پریس ریلیز آ ج جاری نہیں کی۔ نیب ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا نیب سے متعلق بے بنیاد خبریں اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں چلانے سے گریز کرے،نیب سے متعلق کوئی بھی خبر چلانے سے قبل نیب ترجمان سے تصدیق کی جائے۔