اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب )کے دائرکردہ کیسز میں سزا کا تناسب 76فیصد ہے جو وائٹ کالر کرائمزاور انسداد رشوت ستانی کے خلاف تحقیقات کرنے والے دیگراداروں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔ نیب کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب مکمل پیشہ وارانہ ذمہ داری کے تحت فرائض کی ادائیگی …
نیب کے دائرکردہ کیسز میں سزا کا تناسب 76فیصد ہے ، ،چیئرمین نیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب )کے دائرکردہ کیسز میں سزا کا تناسب 76فیصد ہے جو وائٹ کالر کرائمزاور انسداد رشوت ستانی کے خلاف تحقیقات کرنے والے دیگراداروں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ بین الاقوامی اداروں نے نیب کی کارکردگی کا اعتراف کیا ہے۔ نیب کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب مکمل پیشہ وارانہ ذمہ داری کے تحت فرائض کی ادائیگی کیلئے پرعزم ہے اورملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015ءتا 2017ءکے دوران شکایات اور تحقیقات کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ تین سال کے اعدادوشمار نیب اہلکاروں کی محنت کی عکاسی کرتے ہیں








