نیب کے قائم مقام چیئرمین محمد امتیاز تاجور سے آسٹریلین فیڈرل پولیس کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے قائم مقام چیئرمین محمد امتیاز تاجور سے آسٹریلین فیڈرل پولیس کے وفد نے ملاقات کی ہے اور راولپنڈی نیب بیورو کے دفاتر کا دورہ کیا ہے، براعظم ایشیاءکیلئے آسٹریلین فیڈرل پولیس کے علاقائی سربراہ کمانڈر گلین مکیون، قونصلر (پولیس لیزان) اے ایف پی فلپ ہنٹر اور لیزان آفیسر اے ایف پی گریس کالما پر مشتمل وفد نے …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے قائم مقام چیئرمین محمد امتیاز تاجور سے آسٹریلین فیڈرل پولیس کے وفد نے ملاقات کی ہے اور راولپنڈی نیب بیورو کے دفاتر کا دورہ کیا ہے، براعظم ایشیاءکیلئے آسٹریلین فیڈرل پولیس کے علاقائی سربراہ کمانڈر گلین مکیون، قونصلر (پولیس لیزان) اے ایف پی فلپ ہنٹر اور لیزان آفیسر اے ایف پی گریس کالما پر مشتمل وفد نے 22 اگست کو نیب راولپنڈی بیورو کا دورہ کیا اور قائم مقام چیئرمین نیب محمد امتیاز تاجور سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈی جی آپریشن ظاہر شاہ، ڈی جی ایچ آر ایم محمد شکیل ملک، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ناصر اقبال اور ڈی جی ٹی اینڈ آر نیب ہیڈ کوارٹر کموڈور (ر) توحید الحسن بھی موجود تھے۔ قائم مقام چیئرمین نیب نے وفد کو نیب کے مقاصد اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے نیب کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وائٹ کالر جرائم کی جدید دور میں تحقیقات کے تناظر میں فرانزک سائنس کے کردار کو اجاگر کیا اور آسٹریلین فیڈرل پولیس کی نیب فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام اور اس کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے تعاون کی تعریف کی۔

Leave a Reply