نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا آسٹریا میں انسداد بدعنوانی سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی جامع حکمت عملی کو سراہا گیا ہے، بدعنوانی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ ویانا آسٹریا میں انسداد بدعنوانی سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کی جامع حکمت عملی کو سراہا گیا ہے، بدعنوانی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا، نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے۔ ویانا آسٹریا میں انسداد بدعنوانی سے متعلق عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خطاب انہوں نے کہا کہ نیب کو فعال ادارہ بنانے کیلئے موثر اور جامع نیشنل اینٹی کرپشن سٹرٹیجی وضع کی گئی ہے، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت، شفافیت اور میرٹ کیلئے اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو کرپشن کی روک تھام کیلئے بہترین حکمت عملی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے جس سے مستحق افراد اپنے حق سے محروم ہو جاتے ہیں، نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں مختلف اقدامات کئے گئے ہیں جس کے شاندار نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور نیب اب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے موثر انداز میں کام کر رہا ہے، تمام افسران کی کارکردگی شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں 50 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔

Leave a Reply