نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز کی پہلی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کی موثر روک تھام کیلئے پراسیکیوشن کا کردارانتہائی اہم ہے، نیب نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے، نیب قانون پر عملدرآمد، آگاہی اور تدارک کے ذریعے انسداد بدعنوانی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام سمیت تمام متعلقہ …

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کی موثر روک تھام کیلئے پراسیکیوشن کا کردارانتہائی اہم ہے، نیب نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے، نیب قانون پر عملدرآمد، آگاہی اور تدارک کے ذریعے انسداد بدعنوانی مہم جاری رکھے ہوئے ہے، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے مربوط کوششیں کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹر میں نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرلز اکاﺅنٹیبلٹی کی پہلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کیلئے کام کا معیاری طریقہ کار وضع کیا ہے۔ نیب نے شکایت کی جانچ پڑتال سے انکوائری، انکوائری سے انوسٹی گیشن اور انوسٹی گیشن سے احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں بہتری کیلئے نیب کے تفتیشی افسران کیلئے کام کے معیاری طریقہ کار کو 10 سال کے بعد موجودہ انتظامیہ نے بہتر بنایا ہے۔ یہ نظام سینئر سپروائزری افسران کے تجربے اور اجتماعی دانش سے وضع کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply