راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):نیشنل انڈر 19 کپ میں راولپنڈی ریجن نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پی سی بی کے مطابق راولپنڈی کی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی۔ ٹیم نے اپنے آٹھ میں سے سات میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ راولپنڈی نے اس شاندار کارکردگی کی بدولت 15 پوائنٹس …
نیشنل انڈر 19 کپ میں راولپنڈی ریجن نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):نیشنل انڈر 19 کپ میں راولپنڈی ریجن نے گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پی سی بی کے مطابق راولپنڈی کی ٹیم گروپ میچز میں ناقابل شکست رہی۔ ٹیم نے اپنے آٹھ میں سے سات میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
راولپنڈی نے اس شاندار کارکردگی کی بدولت 15 پوائنٹس حاصل کیے اور فائنل میں جگہ بنائی۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق فائنل میں راولپنڈی کا مقابلہ گروپ اے کی ٹاپ ٹیم سے ہو گا تاہم اس گروپ کے میچز گزشتہ روز ناگزیر وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں ہو سکے۔ ان میچوں کا نیا شیڈول پی سی بی کی جانب سے بعد میں جاری کیا جائے گا۔








