اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر ایوان کو بریفنگ دینا چاہتے ہیں‘ منگل کو اس کےلئے وقت مختص کیا جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جب بات کرنے کےلئے کھڑے ہوئے تو اس دوران غلام سرور خان بغیر مائیک کے بولتے رہے جس پر چوہدری نثار نے …
نیشنل ایکشن پلان پر ایوان کو بریفنگ دینا چاہتے ہیں‘ منگل کو اس کےلئے وقت مختص کیا جائے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر ایوان کو بریفنگ دینا چاہتے ہیں‘ منگل کو اس کےلئے وقت مختص کیا جائے۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جب بات کرنے کےلئے کھڑے ہوئے تو اس دوران غلام سرور خان بغیر مائیک کے بولتے رہے جس پر چوہدری نثار نے کہا کہ ایوان میں نئی روایت قائم ہو رہی ہے کہ ان لوگوں کےلئے تعلیم بالغاں کا سکول چلائیں۔ ان میں اخلاقی جرات ہے تو پھر بات سنیں۔ یہاں دلائل اور حقائق سے بات ہونی چاہیے۔ میں دوبار اسمبلی اور تین بار سینٹ میں نیشنل ایکشن پلان کے بارے میں بریفنگ دے چکا ہوں۔ ایک بار پھر اس ایوان کو بریفنگ دینی ہے۔








