اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):نیشنل بک فائونڈیشن (این بی ایف) کے سیکرٹری ڈاکٹر خان فرحان رفعت نے ملک بھر میں ادب کے فروغ اور مطالعے کی ثقافت کو پروان چڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قومی خبر رساں ادارے’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری این بی ایف نہ صرف ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں بلکہ ادبی برادری کو درپیش …
نیشنل بک فائونڈیشن کے سیکرٹری کا مطالعہ اور ادب کے فروغ کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):نیشنل بک فائونڈیشن (این بی ایف) کے سیکرٹری ڈاکٹر خان فرحان رفعت نے ملک بھر میں ادب کے فروغ اور مطالعے کی ثقافت کو پروان چڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قومی خبر رساں ادارے’’ اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری این بی ایف نہ صرف ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں بلکہ ادبی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے، نظام کو موثر بنانے اور تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے این بی ایف کے عملے کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ مزید برآں وہ دیگر ادبی اداروں کے ساتھ روابط کو فروغ دے کر این بی ایف جیسے اداروں کی ترقی اور تحفظ کے لیے بھی کوشاں ہیں۔
ترجمان کے مطابق سیکرٹری این بی ایف نے حال ہی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی جس میں ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گورنر نے این بی ایف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کتب اور مطالعہ کسی بھی معاشرے کی فکری ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری این بی ایف نے گورنر کو ادارے کی شائع کردہ منتخب کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر خان فرحان رفعت ملک بھر میں ادب اور فکری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے این بی ایف کے کردار کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔








