اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام، خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ 7 جون سے قیوم اسٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگی
نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ کی تیاریاں شروع

مزید خبریں
اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام، خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپین شپ 7 جون سے قیوم اسٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگی۔
خیبر پختونخوا اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری انجینئر سیف اسلام نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ 10 جون تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








