نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا ء پر ملتوی کردی ۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 30 اکتوبر سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر، کراچی میں شروع ہونا تھی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ اب یہ چیمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں کھیلی …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا ء پر ملتوی کردی ۔ یہ چیمپئن شپ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 30 اکتوبر سے سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر، کراچی میں شروع ہونا تھی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ریاض نے بتایا کہ اب یہ چیمپئن شپ آئندہ برس جنوری میں کھیلی جائے گی اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج یکم جنوری سے 10 جنوری 2026 تک کرا سکتے ہیں۔

چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کا چناؤ قومی جونیئر گرلز نیٹ بال ٹیم کے لئے کیا جائے گا اور ان کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں جدید اور اعلیٰ تربیت دی جائے گی جو کہ بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔