اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیشنل لائبریری ایک قومی اثاثہ ہے، اسے علمی گہوارہ بنانے کے لئے جامع پروگرام وضع کیا جا رہا ہے جس کے تحت اس کے امور کار، صورت حال اور خدمات کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ مطالعہ کا کلچر فروغ پائے اور نوجوان نسل کتاب دوستی کی …
نیشنل لائبریری کو علمی گہوارہ بنانے کے لئے جامع پروگرام وضع کیا جا رہا ہے،عرفان صدیقی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیشنل لائبریری ایک قومی اثاثہ ہے، اسے علمی گہوارہ بنانے کے لئے جامع پروگرام وضع کیا جا رہا ہے جس کے تحت اس کے امور کار، صورت حال اور خدمات کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ مطالعہ کا کلچر فروغ پائے اور نوجوان نسل کتاب دوستی کی طرف راغب ہو۔ وہ بدھ کو نیشنل لائبریری کے دورے کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن عامر حسن، جوائنٹ سیکرٹری سید جنید اخلاق کے علاوہ دیگر حکام اجلاس میں موجود تھے۔ ڈائریکٹر نیشنل لائبریری سید غیور حسن نے لائبریری کی تاریخ، کارکردگی، درپیش مسائل، مستقبل کے منصوبہ جات اور ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نیشنل لائبریری کو قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا حصہ بنائے جانے کے بعد مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا انچارج وزیر کی حیثیت سے لائبریری کا یہ پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل لائبریری میں علمی ماحول بنائیں گے اور طالب علموں، محققین اور کتاب دوستوں کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔








