لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):سٹارز اور کانکررز کے درمیان نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا فیصل آباد میں ہونے والا فائنل میچ ٹائی ہوگیا، دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔ کانکررز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں سٹارز کی ٹیم بھی 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 218 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔کانکررز کی اننگز میں ارم …
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ ، سٹارز اور کانکررز کا فائنل ٹائی، دونوں ٹیمیں مشترکہ طور پر فاتح قرار

مزید خبریں
لاہور۔7دسمبر (اے پی پی):سٹارز اور کانکررز کے درمیان نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا فیصل آباد میں ہونے والا فائنل میچ ٹائی ہوگیا، دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔ کانکررز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں 218 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں سٹارز کی ٹیم بھی 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 218 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔کانکررز کی اننگز میں ارم جاوید نے پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے ۔ سائرہ جبین نے پانچ چوکوں کی مدد سے 43 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 5 چوکوں کی مدد سے 33 رنز سکور کیے۔
معصومہ فاطمہ نے تین وکٹیں حاصل کیں انعم امین اور ڈیانا بیگ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سٹارز کی اننگز میں کپتان سدرہ امین نے 8 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ کائنات حفیظ نے 37 اور گل رخ نے 35 رنز بنائے۔ صائمہ ملک نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ام ہانی نے تین اور عائشہ بلال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ارم جاوید پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جبکہ بہترین وکٹ کیپرمنیبہ علی، بہترین بولر انعم امین، بہترین بیٹرسدرہ امین،پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ سیدہ عروب شاہ اور ام ہانی قرار پائی۔








