نیشنل ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2017 کے فائنل میچ کے موقع پر سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجود تھی ، شائقین کرکٹ ہر اچھے شاٹ پر تالیاں اور سیٹیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے راولپنڈی ۔ 30نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہ نیشنل ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2017کے فائنل میچ کے موقع پرپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے دنوں کی نسبت شائقین کرکٹ کی …
نیشنل ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2017 کے فائنل میچ کے موقع پر سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجود تھی

مزید خبریں
نیشنل ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2017 کے فائنل میچ کے موقع پر سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجود تھی ، شائقین کرکٹ ہر اچھے شاٹ پر تالیاں اور سیٹیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے
راولپنڈی ۔ 30نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہ نیشنل ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ2017کے فائنل میچ کے موقع پرپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے دنوں کی نسبت شائقین کرکٹ کی تعداد زیادہ تھی اور ان شائقین میں بھرپور جوش دیکھنے کو ملا۔شائقین کرکٹ ہر اچھے شاٹ پر تالیاں اور سیٹیاں بجا کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔فائنل میچ کی دوسری اننگز کے شروع ہوتے ہی مزید شائقین سٹیڈیم میں پہنچ گئے ۔فائنل میچ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے اور مکمل تلاشی کے بعدشائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔میچ سے قبل سراغ رساں کتوں کی مدد سے سٹیڈیم کی مکمل تلاشی بھی لی گئی،ڈھائی، تین ہزار لگ بھگ شائقین کرکٹ نے قومی ٹی 20کا فائنل میچ دیکھا، کئی شائقین کا کہنا تھا کہ پور ے ٹورنامنٹ کے دوران اتنا بڑا سٹیڈیم خالی رہا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کسی کو بھی بغیر ٹکٹ میچ نہیں دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو فائنل میچ دیکھنے کے لئے انٹری فری کرنی چاہئے تھی جس سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے نوجوانوں کو تفریحی کا موقع ملتا اور ساتھ ہی سٹیڈیم بھر جاتا۔








