نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن پاکستان، ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن جاپان اور وزارت انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کے تعاون سے زرعی میکانائزیشن ماڈلز کی بینچ مارکنگ پر بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن پاکستان، ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن جاپان اور وزارت انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں زرعی میکانائزیشن ماڈلز کی بینچ مارکنگ پر بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ورکشاپ میں چاپان، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، فجی، منگولیا، فلپائن، سری لنکا، تھائی لینڈ، ویتنام سے ماہرین شریک ہوئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر انجینئرنگ زاہد میر،سی ای او نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن محمد عالمگیر چوہدری،ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن پاکستان، ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن جاپان اور وزارت انڈسٹری اینڈ پروڈکشن کے تعاون سے مقامی ہوٹل میں زرعی میکانائزیشن ماڈلز کی بینچ مارکنگ پر بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

ورکشاپ میں چاپان، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، فجی، منگولیا، فلپائن، سری لنکا، تھائی لینڈ، ویتنام سے ماہرین شریک ہوئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر انجینئرنگ زاہد میر،سی ای او نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن محمد عالمگیر چوہدری،ایشین پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن کی چی، ڈائریکٹر جاپان ایگریکلچر ایسوسی ایشن مسٹر تاکاشی،ماہر معاشیات برائے ایشین ڈویلپمنٹ بینک انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر راجا راجندرا،پنجاب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ریسرچر ڈاکٹر محمد ریاض سمیت دیگر زرعی ماہرین نے شرکت کی۔

شرکاء نے جدید زرعی مشینری کے استعمال سے پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ماہرین نے زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے جدید مشینری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مزید خبریں