نیشنل پولیس سمٹ اور ایکسپو کا انعقاد (آج) جناح کنونشن سنٹر میں ہو گا

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزا رت داخلہ، ایچ ای سی، نیشنل پولیس بیورو اور اسلام آباد پولیس اور صوبوں کے اشتراک سے نیشنل پولیس سمٹ اور ایکسپو کا انعقاد (آج) بدھ کو جناح کنونشن سنٹر میں ہو گا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال ہوں گے جبکہ سمٹ میں ماہرین پولیسنگ کے شعبہ میں جدید رجحانات …

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزا رت داخلہ، ایچ ای سی، نیشنل پولیس بیورو اور اسلام آباد پولیس اور صوبوں کے اشتراک سے نیشنل پولیس سمٹ اور ایکسپو کا انعقاد (آج) بدھ کو جناح کنونشن سنٹر میں ہو گا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال ہوں گے جبکہ سمٹ میں ماہرین پولیسنگ کے شعبہ میں جدید رجحانات پر روشنی ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس کے محکمے اپنی اصلاحات کی نمائش کے سٹالز بھی لگائیں گے۔ یہ تقریب وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں