نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کےمنیجنگ ڈائریکٹر کی زیر صدارت ہاؤسنگ منصوبوں پر پیش رفت اور ترقیاتی منصوبہ بندی کا جائزہ اجلاس
نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کےمنیجنگ ڈائریکٹر کی زیر صدارت ہاؤسنگ منصوبوں پر پیش رفت اور ترقیاتی منصوبہ بندی کا جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (این پی ایف)کےمنیجنگ ڈائریکٹر سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت فاؤنڈیشن کے قانونی و انتظامی امور، ہاؤسنگ منصوبوں پر پیش رفت اور آئندہ ترقیاتی منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
سرکاری ذرائع نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر (ر)احمد نواز، ڈائریکٹر لیگل، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاؤسنگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے شرکت کی۔
اجلاس میں جاری ہاؤسنگ منصوبوں، زیر التوامعاملات، ادارہ جاتی منصوبہ بندی اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔شرکاء نے انتظامی امور میں مزید بہتری لانے اور زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانے کے اقدامات پر بھی غور کیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر سید علی ناصر رضوی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے اور دفتری امورشفافیت، میرٹ اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ پولیس ملازمین اور دیگر مستحق مستفیدین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پولیس برادری کے لیے فلاحی اور رہائشی منصوبوں کی مؤثر تکمیل اور خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔








