اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) صوبائی وزراءاعلیٰ نے پیر کو قومی کمانڈ اور آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے کوویڈ۔19 کے باعث بند کی گئی صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کے حوالہ سے تجویز کردہ نیگٹیولسٹ پر اتفاق کر لیا ہے۔ صوبائی وزراءاعلیٰ وڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شامل ہوئے جس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی …
نیشنل کمانڈ اور آپریشن سنٹر کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) صوبائی وزراءاعلیٰ نے پیر کو قومی کمانڈ اور آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے کوویڈ۔19 کے باعث بند کی گئی صنعتوں اور معاشی سرگرمیوں کے حوالہ سے تجویز کردہ نیگٹیولسٹ پر اتفاق کر لیا ہے۔ صوبائی وزراءاعلیٰ وڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شامل ہوئے جس کی صدارت وزیر منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدام اسد عمر نے کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منفی فہرست کی مکمل تائید کی۔ اس فہرست کے مطابق بند معاشی صنعتوں کو ایس او پی پر سخت عملدرآمد کے ساتھ اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے فورم کو تجویز کیا کہ وہ ٹیسٹنگ رجیم کا جائزہ لیں کیونکہ ہر ایک فرد کا ٹیسٹ نہیں کیا جا سکتا ہے، صرف علامتی اور متاثرہ مریضوں کا ٹیسٹ لازمی کرنے کی پالیسی ہونی چاہئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے منفی فہرست کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ ریستوران کھولنا ممکن نہیں ہے، ایس او پیز پر عوامی سطح پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے ریستوران کا شعبہ بند کیا گیا تھا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ میڈیا مہمات میں حفاظتی رہنما اصولوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد پر زور دیا جائے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی منفی فہرست کی حمایت کی۔ انہوں نے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی اور فورم سے اس سلسلہ میں مدد فراہم کرنے کی درخواست کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی نمائندگی پارلیمانی سیکرٹری نے کی جس نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں ایس او پیز پر عملدرآمد ایک بہت بڑا چیلنج تھا اور اس وجہ سے سکول کھولنا ممکن نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی مجوزہ منفی فہرست پر اتفاق کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان میں پہلے ہی فہرست میں شامل شعبوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے صوبے کےلئے بجٹ میں مدد کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ سیاحت کا شعبہ جو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب وینٹیلیٹر پہلے سے ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے درخواست کی کہ وفاق کی جانب سے نئے خریدے گئے وینٹیلیٹرز میں سے جی بی کا حصہ فوری فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ جی بی نے کہا کہ جب تک وباءکا خطرہ کم نہیں ہوتا سیاحت کا شعبہ بند رہے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ فوری سکریننگ اور قابل اعتماد ڈیٹا اکٹھا کرنے کےلئے ملک کے ہوائی اڈوں پر صوبائی صحت ٹیموں کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے ختم ہونے تک آزاد کشمیر انتظامیہ نے سیاحت کے شعبہ کو مکمل طور پر بند رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیرکے کھولے جانے والے تمام شعبوں میں نے ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی تجاویز اور تحفظات کو فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فورم میں قومی اور سیاسی قیادت نے وائرس کو پھیلنے سے روکتے ہوئے دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے بغیر معاشی سرگرمیوں پر اتفاق کیا ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عمدرآمدکو یقینی بنانے کےلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے فورم کو آگاہ کیا کہ ہوائی اڈوں کےلئے 2 جون سے ٹیسٹنگ رجیم کا خاتمہ کیا جا رہا ہے جہاں صرف علامتی مریضوں کی آمد پر ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ پازیٹو آنے پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے تحت گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دو 777 ہوائی جہاز سعودی عرب سے 26 پاکستانیوں کی میتیں واپس لانے کےلئے اڑان بھر چکے ہیں۔








