اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 807 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 11 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 21 ہزار 688 …
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر، کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 807 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ، 11 افراد جاں بحق
مزید خبریں
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 807 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 11 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 21 ہزار 688 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 521, پنجاب میں 6 ہزار 631, خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 755, اسلام آباد میں 3 ہزار 902, بلوچستان میں 187,گلگت بلتستان میں 371, آزاد کشمیر میں 315 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 66 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان,آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 100 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 121 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 993 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 82, بلوچستان میں 15 ہزار 896, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 248، اسلام آباد میں 19 ہزار 818, خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 458، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 16 اور سندھ میں 1 لاکھ 45 ہزار 475 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 806 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 625 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 357 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 276،اسلام آباد میں کل 217 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 149 اموات، گلگت بلتستان میں 92 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 90 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 44 لاکھ 31 ہزار 225 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 838 مریض زیر علاج ہیں۔








