نیشنل ہائی وے اتھارٹی خیبر پختونخوا میں سڑکوں کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے، حکام این ایچ اے

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ان میں سے بیشتر منصوبے کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے مساوی لانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔ بدھ کو ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے این ایچ اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے …

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ان میں سے بیشتر منصوبے کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے مساوی لانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔ بدھ کو ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے این ایچ اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد خیبر پختونخوا میں لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور دور دراز علاقوں کے لوگوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا۔ این ایچ اے منصوبوں کے لئے مختص رقم کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت انڈس ہائی وے کے ایک حصے کی ترقی کے لئے سرائے گمبیلہ سے کوہاٹ تک 6500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ این ایچ اے کے عہدیدار نے بتایا کہ اس کے لئے 718.110 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ پشاور ناردرن بائی پاس کے لئے2500 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھاکوٹ حویلیاں سڑک کیلئے 25000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ این 50 کے یارِک ساگو سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لئے 1000 ملین روپے رکھے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنوں روڈ کی بہتری کے لئے 2500 ملین روپے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29 کلومیٹر برہان۔ حویلیاں ایکسپریس وے (Eـ35) کی تعمیر کے لئے 1931.980 ملین روپے مختص کیے گئے تھے جن میں سے 1150 ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ برہان سے ہکلا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کی تعمیر کے لئے 2.000 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پنڈی گھیب۔کوہاٹ روڈ کو دورویہ بنانے اور بہتری کے لئے مختص 3000 ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 48 کلومیٹر طویل چترال بمبورٹ سڑک کے لئے 100 ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں