نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل، ٹیل ٹنل میں پانی کی بھرائی کا کام شروع ہو گیا

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور ٹیل ٹنل میں پانی کی بھرائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ڈیم کی تعمیر ، آبی ذخیرے میں پانی کی بھرائی اور ٹربائنوں، جنریٹرز اور ٹرانسفارمرز تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ یہ منصوبہ دریائے نیلم پر مکمل کیا جا رہا …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور ٹیل ٹنل میں پانی کی بھرائی کا کام شروع ہو گیا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق ڈیم کی تعمیر ، آبی ذخیرے میں پانی کی بھرائی اور ٹربائنوں، جنریٹرز اور ٹرانسفارمرز تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ یہ منصوبہ دریائے نیلم پر مکمل کیا جا رہا ہے اور اس کا 90 فیصد حصہ بلند پہاڑی علاقوں میں زیر زمین واقع ہے۔ نیلم جہلم منصوبہ 4 یونٹس پر مشتمل ہو گا اور پہلے یونٹس سے مارچ میں پیداوار شروع ہو جائے گی جبکہ دوسرے تیسرے اور چوتھے یونٹس سے ایک ایک ماہ کے وقفے پیداوار حاصل ہونا شروع ہو جائے گی۔

Leave a Reply