کرائسٹ چرچ۔19اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان …
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ پیر کو کھیلا جائے گا
کرائسٹ چرچ۔19اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان کیوی ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریزکھیلنا ہے جس کا ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ میں مسلسل بارش کی نذر ہوگیا تھا۔انگلینڈٹیم نے اپنے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران 3ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ۔ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے ۔
انگلینڈٹیم کو ہیری بروک لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا م20 اکتوبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 23 اکتوبر کو ایڈن پارک،آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔








