ہملٹن ۔ 4 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جو جنوبی افریقن ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان خواتین ٹیم نے مہمان جنوبی افریقن ٹیم کو پہلے …
نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ہملٹن ۔ 4 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جو جنوبی افریقن ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان خواتین ٹیم نے مہمان جنوبی افریقن ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کو کلین سویپ کیا تھا۔ واضح رہے کہ پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 06 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 09 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 10 فروری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 13 فروری کوڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔








