نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر آکلینڈ ۔ 02 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (کل) ہفتہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں …

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 2-2 سے برابر

آکلینڈ ۔ 02 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (کل) ہفتہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پروٹیز نے کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دی، دوسرے میچ میں کیویز نے کم بیک کرتے ہوئے پروٹیز کو 6 رنز سے ہرا دیا۔ پروٹیز نے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کو 159 رنز سے شکست دیکر ایک مرتبہ پھر 2-1 کی برتری حاصل کرلی جبکہ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک مربتہ پھر شاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی اور اب دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا، جس میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ پانچواں میچ کانٹے دار ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply