نیوزی لینڈ بحریہ کا جہاز کیپٹن خاتون کے باعث نہیں ڈوبا ، وزیر دفاع کا سخت ردعمل

ویلنگٹن۔14اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی وزیر دفاع نے خاتون کمانڈر کو صنفی تنقید کا نشانہ بنائے جانے والے آن لائن تبصروں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ’غلیظ‘ اور ’خواتین کے خلاف تعصب‘ قرار دیا ہے۔ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق وزیر دفاع جوڈتھ کالنز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات جو ہمیں معلوم ہے کہ جہاز کو خاتون کیپٹن ہونے کی وجہ سے …

ویلنگٹن۔14اکتوبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کی وزیر دفاع نے خاتون کمانڈر کو صنفی تنقید کا نشانہ بنائے جانے والے آن لائن تبصروں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں ’غلیظ‘ اور ’خواتین کے خلاف تعصب‘ قرار دیا ہے۔ایسوسی ایٹد پریس کے مطابق وزیر دفاع جوڈتھ کالنز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات جو ہمیں معلوم ہے کہ جہاز کو خاتون کیپٹن ہونے کی وجہ سے واقعہ نہیں پیش آیا۔

نیوی کے 30 سالہ تجربے کے ساتھ انہیں خاتون نے اس رات اپنے لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کی کال دی تھی۔جہاز ڈوبنے کا واقعہ پیش آنے کے بعد سے خواتین فوجی اہلکاروں کو نیوزی لینڈ کی گلیوں میں بھی زبانی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آن لائن تبصروں کا ذکر کرتے ہوئے جوڈیتھ کالنز نے کہا کہ ایک پوسٹر آسٹریلیا سے ایک ٹرک ڈرائیور کا تھا، ’میرے خیال میں انہیں اپنے تبصرے جہاز چلانے والوں کے بجائے ٹرک چلانے والوں تک محدود رکھنے چاہیں۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کی بحریہ کا ایک جہاز ڈوب گیا تھا جس کے بعد سے خاتون کیپٹن یووون گرے کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ جہاز پر موجود تمام 75 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا ۔

مزید خبریں