نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی

آکلینڈ۔20مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ نقوبانی موکوئینا 26 اور جارج لنڈے 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیوزی …

آکلینڈ۔20مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔ نقوبانی موکوئینا 26 اور جارج لنڈے 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن ، مچل سینٹنر اور بین سیئرز نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 16.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ٹام لیتھم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 63 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے 39 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔