نیوزی لینڈ ویمنز نے سری لنکن ویمنز کو دوسرے ون ڈے میچ میں 78 رنز سے ہرا دیا

نیلسن۔7مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈکی خواتین ٹیم نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سری لنکا ویمنز کو 78 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی میڈی گرین نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کے 246 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ویمنز ٹیم 46.4 …

نیلسن۔7مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈکی خواتین ٹیم نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سری لنکا ویمنز کو 78 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی میڈی گرین نے شاندار سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

نیوزی لینڈ کے 246 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ویمنز ٹیم 46.4 اوورز میں 167 رنزبناسکی۔ میڈی گرین سنچری سکور کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں ۔ جمعہ کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بناکر سری لنکن ویمنز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 246 رنز کا ہدف دیا۔

میڈی گرین نے سنچری سکور کی،جیس کر 38،پولی انگلس ناقابل شکست 34 اور جارجیا پلمر 28 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ سری لنکن ویمنز کی جانب سے کپتان چماری اتھاپتھو نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 167 رنزبناسکی اور وہ نیوزی لینڈ ویمنز نے دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن ٹیم کو 78 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

سری لنکن ویمنز کی جانب سے ہرشیتھا سماراویکرما نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ ویمنز کی طرف سے ہننا رونے چار جبکہ بری الینگ اور ایڈن کارسن نے دو،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میڈی گرین میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔