نیوزی لینڈ ویمن اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7اپریل کو کھیلا جائے گا

ODI match
ODI match

ہملٹن۔4اپریل (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 اپریل کو سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔برطانوی خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 56 رنز سے ہرایا تھا۔

اس سے قبل مہمان برطانوی خواتین ٹیم اور میزبان نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی ہے جس میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورےپر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جس میں اس نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 1-4 سے شکست دی تھی۔3ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے دو میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ تیسرا اور آخری میچ 7 اپریل کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کریں گی۔