نیوزی لینڈ ویمن نےسیریز میں وائٹ واش کر دیا،

شارجہ۔ 14 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے کلین سویپ کر لی، مہمان نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 90 رنز کا ہدف 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سوفی ڈیوائن میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ منگل کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم …

شارجہ۔ 14 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ ویمن نے پاکستان ویمن کو چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے کلین سویپ کر لی، مہمان نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے 90 رنز کا ہدف 11 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، سوفی ڈیوائن میچ اور سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ منگل کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جویریہ خان 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سدرہ امین 17 ناہیدہ خان 10 کپتان بسمعہ معروف 4، ارم جاوید 2، عالیہ ریاض ایک، نتالیا پرویز 7، ایمن انور بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئیں

Leave a Reply