نیوزی لینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، میٹ ہنری شامل

ویلنگٹن۔ 30 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، میٹ ہنری کو فاسٹ باﺅلر ٹم ساﺅتھی کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ساﺅتھی کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے، وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلونڈل بھی …

ویلنگٹن۔ 30 نومبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، میٹ ہنری کو فاسٹ باﺅلر ٹم ساﺅتھی کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ساﺅتھی کے گھر پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے تھے، وکٹ کیپر بلے باز ٹام بلونڈل بھی کالی آندھی کے خلاف ڈیبیو کریں گے، انہیں بے جے واٹلنگ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، واٹلنگ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ (کل) جمعہ سے شروع ہو گا۔

Leave a Reply