نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پرجوش ہیں‘ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع ہے۔ عماد وسیم

آکلینڈ۔16دسمبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے‘ ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ بدھ کو یہاں بات کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ قومی سکواڈ نے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بڑی محنت کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز نوجوان …

آکلینڈ۔16دسمبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے‘ ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ بدھ کو یہاں بات کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ قومی سکواڈ نے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بڑی محنت کی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران تماشائیوں کی موجودگی میں پہلی سیریز کھیل رہے ہیں‘ اس سے لطف اندوزہوں گے۔ گراونڈ میں شائقین موجود ہوں تو اس کا اپنا ہی مزہ ہے، مجھے امید ہے کہ قومی ٹیم کو یہاں شائقین کی سپورٹ حاصل ہوگی۔ قومی سکواڈ نے آکلینڈ کے ایڈن پارک میں بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے نیٹ پر باولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کی بھی پریکٹس کی۔ شاداب خان نے فزیکل ٹریننگ‘ فیلڈنگ پریکٹس اور نیٹ پر باولنگ بیٹنگ کی پریکٹس بھی کی۔

مزید خبریں