ویلنگٹن۔ 04مئی (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسکینڈا آرڈرن نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے معاشی پابندیوں پر عمل ابھی بھی جاری رکھیں ۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کے باوجود معاشرتی دوری کے قوانین پر …
نیوزی لینڈ کے شہری معاشرتی دوری کے قوانین پر عمل جاری رکھیں ، وزیر اعظم جیسکینڈا آرڈرن

مزید خبریں
ویلنگٹن۔ 04مئی (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسکینڈا آرڈرن نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے معاشی پابندیوں پر عمل ابھی بھی جاری رکھیں ۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہ آنے کے باوجود معاشرتی دوری کے قوانین پر عمل جاری رکھیں ۔ رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد لاک ڈاﺅن کے قوانین میں نرمی کر کے ملک میں اکثر کاروبار کو کھولنے کی اجازت دی ہے تاہم معاشرتی دوری کے قوانین عمل کرنا ابھی بھی لازم ہے، وزیراعظم جیسکنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق اقدامات میں مزید نرمی لائی جائے گی یا نہیں اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم آرڈرن نے مزید کہاہے کہ انہوں نے آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کی جانب سے منگل کے روز آسٹریلیائی ہنگامی کورونا وائرس کابینہ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے ، جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان "ٹریول بلبلا” بنانے پر تبادلہ خیال کریں گی۔








