اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں علمی افرادی قوت کے اضافے میں بحریہ یونیورسٹی کا کردارقابل تعریف ہے۔ طلباءعملی زندگی میں سچائی، راست بازی پر عمل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کو پورا کریں۔فارغ التحصیل طلباءاپنے تخلیقی صلاحیتوں کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بروئے کار لائیں۔ہفتہ کو جناح کانووکیشن سنٹر اسلام آباد میں بحریہ …
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کابحریہ یونیورسٹی 18ویں کانووکیشن سے خطاب
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں علمی افرادی قوت کے اضافے میں بحریہ یونیورسٹی کا کردارقابل تعریف ہے۔ طلباءعملی زندگی میں سچائی، راست بازی پر عمل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کو پورا کریں۔فارغ التحصیل طلباءاپنے تخلیقی صلاحیتوں کو ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بروئے کار لائیں۔ہفتہ کو جناح کانووکیشن سنٹر اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے 18ویں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے طلباءپر وزر دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار لائیں۔ایڈمرل ظرف محمود عباسی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں پی ایچ ڈی اور گریجویٹ پروگرام کے کامیاب طلباو طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔منیجمنٹ سائنس،ہیومنیٹیز اور سوشل سائنسز،کمپیوٹر سائنسز،قانون،ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز،الیکٹریکل انجینئرنگ اور سافٹ وئر انجینئرنگ شعبوں کے مجموعی طور پر 476انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلباءو طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔









