اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر اسلامک ریوو لیوشنیری گار ڈ کورز ریئر ایڈمرل علی فدوی، ایران آرمی کے ڈپٹی کمانڈروائس ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری اور ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خان زادی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ نیول چیف چھٹے انڈین اوشن نیول سمپوزیم میں شرکت کرنے کے لیے ان دنوں ایران کے سرکاری دورے …
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خان زادی اور کمانڈر اسلامک ریوو لیوشنیری گارڈ کورز سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر اسلامک ریوو لیوشنیری گار ڈ کورز ریئر ایڈمرل علی فدوی، ایران آرمی کے ڈپٹی کمانڈروائس ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری اور ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خان زادی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ نیول چیف چھٹے انڈین اوشن نیول سمپوزیم میں شرکت کرنے کے لیے ان دنوں ایران کے سرکاری دورے پر ہیں۔ مذکورہ سمپوزیم کنکلیو آف چیفس 2018 کے عنوان سے 23 تا 25 اپریل تہران میں منعقد ہورہا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خان زادی سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول باہمی بحری تعاون اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چھٹے انڈین نیول سمپوزیم میں شرکت کے لیے مدعو کرنے پر ریئر ایڈمرل حسین خان زادی کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں سربراہان نے پاکستان اور ایران کی بحری افواج کے مابین تربیت ، تکنیکی افرادی قوت اور مہارتوں کی فراہمی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ نے دونوں بحری افواج کے درمیان قریبی اور مضبوط بحری معاونت کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔








