نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کے دوران ٹروپس کی ٹریننگ اور فلاح سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کانفرنس کے دوران ٹروپس کی ٹریننگ اور فلاح سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ملکی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع اورقومی میری ٹائم اثاثوں کے تحفظ کےلئے پاک بحریہ ہر دم پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرِ ہند کے مشترکہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کےلئے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔