نیول چیف ایڈمِرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو فوجی اعزازات سے نوازا

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمِرل ظفر محمود عباسی نے جمعہ کو بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو فوجی اعزازات تفویض کئے۔ پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور ڈاکٹر محمد جنید، کموڈور سیّد احمد اویس حیدر زیدی، …

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمِرل ظفر محمود عباسی نے جمعہ کو بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سی پی اوز، پی اوز اور سیلرز کو فوجی اعزازات تفویض کئے۔ پاک بحریہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کموڈور ڈاکٹر محمد جنید، کموڈور سیّد احمد اویس حیدر زیدی، کموڈور حبیب الرحمن، کموڈور محمد فیصل عباسی، کموڈور ثاقب جمیل خٹک ، کموڈور جواد احمد اعوان، کموڈور شاہد احمد، کموڈورمحمد طاہر، کموڈور محمد احسن ڈار، کموڈور سید احمد سلمان اورکموڈور ڈاکٹر محمد سعید خالد شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز (ملٹری) کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں کیپٹن ناصر محمود، کیپٹن محمد مہتاب خان، کمانڈر آغا مرتضیٰ مرزا، کمانڈرمحمد طاہر، کمانڈر محمد نعمان اکمل خان، کمانڈر یاسر اکرام، کمانڈر محمد حسن عادل، کمانڈر علی حیدر، کمانڈر غلام مرتضیٰ، کمانڈر عاطف پرویز، کمانڈر زوہیب نجم بیگ، کمانڈر عبدالمتین، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد ضیاءاللہ، لیفٹیننٹ کمانڈر کاشف احمد خان اور لیفٹیننٹ کمانڈر شہاب عزیز شامل ہیں۔

مزید خبریں