نیوٹیک سندھ کے نوجوانوں کو بے روزگار نہیں رہنے دے گا،ذوالفقار احمد چیمہ

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ ان کا ادارہ سندھ کے نوجوانوں کو بے روزگار نہیں رہنے دے گا بلکہ انہیں ہنر مند بنا کر اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میرین اکیڈمی میں پاس آﺅٹ ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ ان کا ادارہ سندھ کے نوجوانوں کو بے روزگار نہیں رہنے دے گا بلکہ انہیں ہنر مند بنا کر اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میرین اکیڈمی میں پاس آﺅٹ ہونے والے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہنر ایسی چابی ہے جس سے نوجوانوں کےلئے ملازمتوں کے دروازے کھل جائیں گے اور ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے پاکستان میرین اکیڈمی میںٹریننگ کے معیار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تربیت کا معیار عالمی سطح تک بلند کریں گے۔ اس سے پہلے کمانڈنٹ میرین اکیڈمی کموڈور اکبر نقی نے تربیت کی تفصیلات بتائیں۔ بعد میں ذوالفقار احمد چیمہ نے تربیت مکمل کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

Leave a Reply