نیٹو میں شامل اتحادی ممالک دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں،ڈونلڈ ٹرمپ

برسلز۔ 26 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو میں شامل اتحادی ممالک سے کہا ہے کہ وہ دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر نے برسلز میں نیٹو ممالک کے رہنماوں سے بات کرتے ہوئے امریکی خدشات کا اظہار کیا کہ یورپی ممالک دفاع پر اپنے حصے کی رقم خرچ نہیں کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کے مطابق …

برسلز۔ 26 مئی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو میں شامل اتحادی ممالک سے کہا ہے کہ وہ دفاعی بجٹ میں اپنے حصے کے مناسب اخراجات ادا کریں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر نے برسلز میں نیٹو ممالک کے رہنماوں سے بات کرتے ہوئے امریکی خدشات کا اظہار کیا کہ یورپی ممالک دفاع پر اپنے حصے کی رقم خرچ نہیں کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کے مطابق یہ امریکی عوام اور ٹیکس دینے والوں سے انصاف نہیں اور بہت سارے ممالک کئی برسوں سے بہت بڑی رقم کے قرض دار ہیں اور کئی برسوں سے رقم ادا نہیں کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply