اوسلو ۔ 08 مارچ (اے پی پی) نیٹو نے ناروے کے شمال میں روس کی سرحد کے قریب فین مارک کے علاقے میں وسیع فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کہ نیٹو کی ان فوجی مشقیں میں برطانیہ امریکا اور ناروے کے 8 ہزار فوجی شریک ہیں۔روسی سرحد کے قریب ہونے والی یہ فوجی مشقیں 15مارچ تک جاری رہیں گی۔ناروے کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری …
نیٹو نے ناروے میں روس کی سرحد کے قریب وسیع فوجی مشقیں شروع کر دی

مزید خبریں
اوسلو ۔ 08 مارچ (اے پی پی) نیٹو نے ناروے کے شمال میں روس کی سرحد کے قریب فین مارک کے علاقے میں وسیع فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کہ نیٹو کی ان فوجی مشقیں میں برطانیہ امریکا اور ناروے کے 8 ہزار فوجی شریک ہیں۔روسی سرحد کے قریب ہونے والی یہ فوجی مشقیں 15مارچ تک جاری رہیں گی۔ناروے کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ ان فوجی مشقوں کا اصل مقصد دفاعی مشقیں انجام دینا اور بحرانوں سے نمٹنے کی مشق کرنا ہے۔امریکا نے جنوری میں تقریبا 300 میرین فوجیوں کو ناروے بھیجا تھاجس پر روس نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا۔








