ماسکو۔ 23 جون(اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سرحد کے قریب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے جارحانہ طرز عمل پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر نے اپنے بیان میں نیٹو کو نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رد عمل میں روس کسی ممکنہ کارروائی کے لیے خود کو بھرپور انداز میں تیار کرے گا۔ پیوٹن …
نیٹو کو جارحانہ رویے کا خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے، پیوٹن

مزید خبریں
ماسکو۔ 23 جون(اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے سرحد کے قریب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے جارحانہ طرز عمل پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر نے اپنے بیان میں نیٹو کو نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رد عمل میں روس کسی ممکنہ کارروائی کے لیے خود کو بھرپور انداز میں تیار کرے گا۔ پیوٹن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مغربی ممالک سلامتی کا مشترکہ نظام قائم کرنے پر تیار نہیں ہیں۔ نیٹو کی جانب سے مشرقی یورپ کے رکن ممالک میں فوجوں کی موجودگی کو بڑھایا جا رہا ہے۔ پیوٹن کے مطابق روس نے ہر موقع پر مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔








