سٹاک ہوم۔12جنوری (اے پی پی):یورپ میں نیٹو افواج کے سپریم کمانڈر امریکی جنرل ایلکسوس گرینکیوچ نےکہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک ڈنمارک کے علاقے گرین لینڈ کے حوالے سے تعمیراتی بات چیت کر رہے ہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سویڈن میں دفاعی مسئلے کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے دوران قطب شمالی کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈنمارک …
نیٹو کے رکن ممالک گرین لینڈ پر تعمیری بات چیت کر رہے، امریکی جنرل

مزید خبریں
سٹاک ہوم۔12جنوری (اے پی پی):یورپ میں نیٹو افواج کے سپریم کمانڈر امریکی جنرل ایلکسوس گرینکیوچ نےکہا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک ڈنمارک کے علاقے گرین لینڈ کے حوالے سے تعمیراتی بات چیت کر رہے ہیں ۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سویڈن میں دفاعی مسئلے کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے دوران قطب شمالی کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈنمارک کے خود مختار قطبی جزیرے پر قبضہ کرنے کی امریکی انتظامیہ کی خواہش بارے سوال کے جواب میں کہا کہ شمالی بحر اوقیانوس کی کونسل کے اندر برسلز میں بات چیت جاری ہے اور جو کچھ میں نے سنا ہے اس کے مطابق یہ تعمیراتی مکالمے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نیٹو کے وہ ارکان جنہوں نے طویل سالوں تک تعاون کیا ہے وہ آپس میں بات کر رہے ہیں اور ان پیچیدہ مسائل کے حل تلاش کرنے کےلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا اگرچہ اتحاد کے لیے کوئی براہ راست خطرہ نہیں ہے لیکن قطب شمالی سٹریٹجک لحاظ سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنا زیادہ برف کم ہوگی اور وہاں تک رسائی کا دائرہ بڑھے گا، ہم یقیناً روس اور چین کو مل کر کام کرتے ہوئے دیکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قطب شمالی کی سٹریٹجک اہمیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ یورپ میں نیٹو افواج کے سپریم کمانڈر امریکی جنرل ایلکسوس گرینکیوچ نے دو دن قبل کہا تھا نیٹو بحران سے بہت دور ہے اور یہ اپنے رکن ممالک کے دفاع کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن پہلے ہی متنبہ کر چکی ہیں کہ اتحاد کے کسی رکن پر امریکی حملے کا مطلب ہر چیز کا خاتمہ ہوگا۔ اس میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے سے قائم سکیورٹی نظام بھی شامل ہوگا۔








