واشنگٹن ۔8دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کی جانب سے ہالی وڈ سٹوڈیو کی بڑی کمپنی’’وارنر بروز‘‘ کو خریدنے کی کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹریمنگ پلیٹ فارم کے پاس پہلے ہی مارکیٹ کا بہت بڑا شیئر ہے اور یہ ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔اردو نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس فیصلے میں شامل ہوں گا۔ کینیڈی سینٹر …
نیٹ فلکس کی وارنر بروز کی خریداری پر مسئلہ ہو سکتا ہےامریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن ۔8دسمبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹ فلکس کی جانب سے ہالی وڈ سٹوڈیو کی بڑی کمپنی’’وارنر بروز‘‘ کو خریدنے کی کوشش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹریمنگ پلیٹ فارم کے پاس پہلے ہی مارکیٹ کا بہت بڑا شیئر ہے اور یہ ایک مسئلہ بن سکتا ہے۔اردو نیوز کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اس فیصلے میں شامل ہوں گا۔
کینیڈی سینٹر آنرز میں ایوارڈز کی تقریب میں آتے ہوئے امریکی صدر نے اس معاہدے کے حوالے سے گفتگو کی جس میں نیٹ فلکس لگ بھگ 83 ارب ڈالر میں وارنر بروز کو خرید رہا ہے۔اس معاہدے پر ہالی ووڈ کے بڑے ناموں نے خدشات ظاہر کیے ہیں اور مسابقتی حوالوں سے بھی تحفظات سامنے آئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سرینڈوس کی تعریف بھی کی جو حال ہی میں وائٹ ہاؤس آئے تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس نے فلموں کی تاریخ میں سب سے بڑا کام کیا ہے،اگر اپنی موجودہ شکل میں یہ معاہدہ مکمل ہو گیا تو نیٹ فلکس مسابقتی سٹریمنگ پلیٹ فارم ایچ بی او میکس اور وارنر بروز سٹوڈیو کا مالک بن جائے گا۔
اس کمپنی نے دہائیوں کی تاریخ میں ’کاسابلانکا‘ اور ’سٹیزن کین‘ سمیت کئی کلاسک فلمیں بنائیں اور ماضی قریب میں باربی جیسے بلاک بسٹرسینما کو دیے۔وانر بروز کی خریداری نیٹ فلکس کو ایک وسیع کیٹلاگ فراہم کرے گی جس میں مواد کی ایک وسیع قطار ہے جس میں ہیری پوٹر فلمیں، لارڈ آف دی رِنگز ساگا اور ڈی سی سٹوڈیو کے سُپر ہیروز بیٹ مین، سپرمین اور ونڈر ویمن شامل ہیں۔







